آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (14th Oct 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
14اکتوبر پیر۔

حمل
کام کی زیادتی مصروف رہے گی۔رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔

ثور
دفتری امور توجہ طلب ہونگے۔ ذہنی پختگی حاصل ہو سکے گی۔ حالات کا بہتر طور پر سامنا کر سکیں گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے بہتر اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔

جوزا
کسی دوست کے مشورے کو نظر انداز نہ کریں۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

سرطان
بعض اہم خبریں سن سکیں گے۔ نئے کاروباری معاہدے طے کرنے میں احتیاط کریں۔ شریک حیات کیساتھ خواہ مخواہ کا جھگڑا ہو سکتا ہے لہٰذا جذبات و غصے پر قابو پاتے ہوئے الفاظ پر بھی قابو رکھئے۔

اسد
نئے معاہدے عمل میں آ سکیں گے۔ کسی غلط فہمی کا ازالہ ہو سکے گا۔ بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ محتاط رہیں۔

سنبلہ
ذاتی ترقی کی طرف رجحان ہو گا۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ کی ضرورت ہے۔ عزیز و اقارب و ہمسائے تعاون کر سکیں گے۔صحت کے باعث کاروباری امور متاثر ہو سکتے ہیں ۔

میزان
اہم امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔ حالات سازگار رہیں گے۔

عقرب
عزت و آبرو میں اضافہ ہو سکے گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات مثبت ثابت ہو گی۔ اخراجات میں اضافہ اور کیرئیر میں بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ ذہن منتشر رہ سکتا ہے۔

قوس
نئے پراجیکٹ پر غور ہو سکے گا۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

جدی
ذہنی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کرنے سے حلقہ احباب بڑھ سکے گا۔ عشق و محبت سے متعلقہ امور حساس رہیں گے۔ مستحکم اور بروقت فیصلے کر سکتے ہیں۔

دلو
مختلف امور میں مصروفیت ہو گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ بچے راحت کا باعث ہونگے ۔ بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔

حوت
شراکتی امور میں شرکت کر سکیں گے۔ مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم ہونے سے گھریلو ماحول پرسکون رہے گا۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا جس سے مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔

(Visited 734 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں