سی ایس ایس پاس کرنے والی ایک خاندان کی پانچ لڑکیاں کیوں ؟

کل ایک دوست نے بتایا کہ ملک ضحی شیر نے CSS پاس کیا اور گھر میں پانچویں CSS پاس کرنے والی بہن بن گئی ۔
یہ سن کر میں نے زور سے کہکہا لگایا دوست پوچھنے لگا عرفان ہنسے کیوں ؟

جواب دیا کہ ہمارا نظام اتنا بوسیدہ ہو چکا ہے صرف وہی ایک ہی خاندان آگے بڑھ سکتا ہے جس گھر کے افراد بڑی نوکریوں پر لگے ہوئے ہوں ۔ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ سوچنے کے بجائے واھ واھ زیادہ کرتے ہیں آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ ہی خاندان آگے بڑھتے جاتے ہیں ؟ جب گھر میں ہر سہولت موجود ہو تو ملک ضحی بن کر CSS پاس کرنا بڑی بات نہیں ہے ۔

loading...
Photo: File

جب معاشرہ غریب اور امیر طبقے میں تقسیم ہو جائے تب میجر کا بیٹا کرنل بن سکتا ہے SSp کا بیٹا IG بن سکتا ہے MPA کا بیٹا MNA بن سکتا ہے وزیر کا بیٹا وزیراعلی بن سکتا ہے مگر کسان کا بیٹا کسان ہی رہتا ہے غریب کا بیٹا غریب ہی رہتا ہے ۔ کسی بھی بڑی نوکری کے Interview میں جائیں تو یہ ضرور پوچھتے ہیں پہلے کوئی بھی گھر کا افراد افسر ہے ؟
اگر Candidate کہہ دے کوئی نہیں ہے تو 70 فیصد ریجیکٹ ہونے کی چانسز بن جاتے ہیں۔

ملک ضحی کے لیے پراویٹ سینٹرز ٹیوشن سینٹرز میسر ہوں مگر غریب کی بیٹی کے لیے اعلی تعلیم تو دور کی بات ہے 3 وقت کا کھانا ہی میسر نہ ہو تو ظاھر سی بات ہے ایک گھر کی 10 بہنیں بھی CSS پاس کر جائیں گی ۔ اگر تعلیم کا حق سب کے لیے یکسر میسر ہو تو غریب کے گھر سے ملک ضحی نکلیں گی ۔

(Visited 1,246 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں