سیلفی لیتے ہوئے لڑکے اپنا فون نیچے جبکہ لڑکیاں اوپر کی طرف کیوں رکھتی ہیں؟

آج کے دور میں ہم جسے بھی دیکھیں وہ سیلفی بناتا ہوا نظر آتا ہے۔ اگر ہم یہ کہیں کہ نئی نسل پر سیلفی کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔ سیلفیاں بنانے کے ساتھ ساتھ آج کے نوجوان انہیں سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتے نظر آتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ بات سوچی ہے لڑکیاں جب سلفی بناتی ہیں تو وہ اپنے موبائل فون کو اوپر کے طرف کرکے سیلفی لیتی ہیں.

لیکن جب لڑکے سیلفی بناتے ہیں تو وہ اپنا فون نیچے کی طرف کرتے ہیں. اگر آپ نے اس پر کبھی غور نہیں کیا تو اب اس پر ضرور غور کریں. کینڈا کے ماہرین نے لڑکیوں اور لڑکوں کے سیلفی بنانے کے انداز کے فرق کی وضاحت کی ہے .

loading...

ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکے سیلفی بناتے ہوئے اپنا موبائل فون نیچے کی طرف اس لیے کرتے ہیں تاکہ وہ زیادہ قد داز اور چوڑے معلوم ہوں لیکن اس کے برعکس لڑکیاں موبائل فون کو اوپر کی طرف کرکے سیلفی اس لئے بناتی ہیں تاکہ وہ اپنی عمر سے چھوٹی لگیں اور اپنا موٹاپا چھپا سکیں.

خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ لیکن کیوں؟

کینیڈا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ریسرچ میں 900 سے زیادہ نوجوانوں کی سلیفیز کا تجزیہ کرکے یہ نتائج اخذ کیے ہیں‌۔ ریسرچ ٹیم کی کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جتنے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا ان میں سے 40 فیصد لڑکے نیچے سے اوپر کی طرف سے سیلفی لیتے تھے ۔

اس کے برعکس 25 فیصد لڑکیاں اوپر کی طرف سے سیلفی لیتی تھیں اور اس انداز سے سیلفی لینے والے لڑکوں کی شرح بھی صرف 16 فیصد ہے ۔ جتنے صارفین کا ڈیٹا ہم نے حاصل کیا ان میں سے تقریباً آدھے چہرے کے سامنے سے سیلفی لیتے تھے۔“

(Visited 2,344 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں