جنوری اور فروری میں بچے پیدا کرنے کا بہترین فائدہ سائنسدانوں نے بتا دیا

جنوری

علم نجوم کے ماہر ستاروں کی چالوں کے ذریعے لوگوں کی قسمت کا حال بتاتے ہیں اور بعض سٹار سائنز کو خوش بختی کی علامت قرار دیتے ہیں۔

اب سائنسی تحقیق میں بھی برج دلو کے حامل لوگوں کے لیے حیران کن انکشاف کر دیا گیا ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ برج ان لوگوں کا ہوتا ہے جو جنوری اور فروری میں پیدا ہوتے ہیں اور یہ لوگ بہت امیر اور مشہور ہوتے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر انیسٹن، اوپرا ونفرے اور معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت متعدد عالمی شخصیات، اداکار، کھلاڑی، گلوکار اور سیاستدان وغیرہ ان دو مہینوں میں پیدا ہوئے تھے۔

اب سائنسدانوں نے برطانیہ کے قومی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار حاصل کرکے 19 مختلف پیشوں اور لوگوں کی پیدائش کے مہینوں کا تجزیہ کرکے مزید حیران کن انکشاف کیا ہے۔ اس تجزئیے میں معلوم ہوا کہ جنوری اور فروری میں پیدا ہونے والے لوگ بڑے ہو کر سب سے زیادہ امیر اور معروف ہوئے۔

ان دو مہینوں میں پیدا ہونے والے اکثر لوگ چیف ایگزیکٹو آفیسرز، اداکار، ڈاکٹر اور دیگر ایسے پیشوں سے منسلک ہوئے جہاں انہیں بہت شہرت اور پیسہ حاصل ہوا۔ اس کے برعکس باقی مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد ان پیشوں کی طرف بہت کم گئے۔

تحقیق کے مطابق 1992 سے 2009 کے درمیان دنیا کی  500 بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز میں سے   10 فیصد جنوری میں پیدا ہوئے تھے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں