آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ (15th MAR 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

علی زنجانی
15مارچ جمعہ۔

حمل
شریک حیات کی بے جا خواہشات کے باعث کشیدگی ہو سکتی ہے۔ معاملات غلط فہمی کا شکار رہیں سوچ مثبت رہے گی۔عزت و توقیر میں اضافہ ہو سکے گا۔

ثور
اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے جو منافع بخش رہیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہونگی۔ پیار محبت کی فضا قائم ہو گی۔قسمت کا ساتھ رہے گا۔

جوزا
بیرون ملک سفرکے سلسلے میں آسانیاں ملیں گی۔ شریک حیات سے اختلاف رائے ‘ بدمزگی سے گھر کا سکون بربادہو سکتا ہے۔

سرطان
سرمایہ کاری کرتے وقت محتاط رہیں ورنہ مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ محبت بڑھے گی۔ عشق کے امور میں بہتری اور درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

اسد
جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔

سنبلہ
ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ گھریلو مسائل کے باعث خواہ مخواہ کی ٹینشن رہے گی۔

میزان
بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

عقرب
کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔ نامکمل کام مکمل کر سکیں گے ‘ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

قوس
مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔

جدی
دوستوں سے اختلاف رائے کا امکان ہے۔ دوسروں سے وابستہ توقعات میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ زیادہ کام سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔

دلو
آج کسی خوشگوار تبدیلی کی خبر ملے گی۔ اپنے ہم خیال افراد سے رابطہ کریں جو کھیلوں کے امور‘ موسیقی سے متعلقہ کاروبار یا کسی ایسے کاروبار کے معاملے میں مددگار ہوں جو فوائد کے لحاظ سے وسیع ہو۔

حوت
مزاج آتشی ہوگا اس لئے فوری آرام کا بندوبست کریں اور غذا کی طرف خصوصی توجہ دیں صبح کو کوئی مالی معاملہ مسائل کا شکار ہوگا تاہم شام تک اس مسئلہ کا حل معلوم ہو جانے سے اطمینان مل جائیگا۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں