کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کراچی

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز جھکڑ چلنے سے مختلف علاقوں میں دیواریں، چھتیں، کھمبے اور درخت گرنے کے واقعات پیش آئے، کورنگی، لانڈھی، ملیر، لیاری، پی ای سی ایچ ایس، پیپلز چورنگی ، سرجانی ٹاون میں بھی حادثات رونما ہوئے۔

فضا میں دھول مٹی کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ ٹیپو سلطان سگنل کے قریب اسکول کی چھت گرنے سے 5 طالبعلم زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی تین نمبر میں گھر کی دیوار کا حصہ گر گیا جس کے بعد 2 افراد زخمی ہوئے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 ڈی میں گھر کی چھت کا حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

لیاری چاکیوڑا میں مدرسے کی چھت گر گئی جب کہ تیز جھکڑ سے جامع مسجد فش ہاربر کی عارضی چھت اڑ گئی جس سے مؤذن زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

loading...

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا جس کے دوران ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔

سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے جو کل شام تک نکل جائے گا تاہم آج بھی ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی۔

دوسری جانب بارش برسانے والا سسٹم ایران سے گزشتہ رات بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، کوہلو، اورماڑہ، چمن، زیارت، جیوانی، دُکّی،گوادر میں شدید بارش ہوئی۔

کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ سیلاب کے باعث ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں