حمزہ شہباز آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے

حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج نیب آفس میں پیش ہوں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا ہے، اس موقع پر نیب آفس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے اور مذکورہ ریفرنسز میں حمزہ شہباز متعدد بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

loading...

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور 

اپوزیشن لیڈر پنجاب نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے، اس سے قبل نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دو مرتبہ ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے لیکن اسے کامیابی نہ ہوسکی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں