کچھ لوگوں کو زیادہ پسینہ کیوں آتا ہے ؟

پسینہ

پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو انسانی جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن اگر دوسرے افراد کی نسبت آپ کو پسینہ ذیادہ آئے تو برا لگتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کی کیا طبی وجوہات ہیں ؟

اس کی وجوہات کچھ یہ ہیں۔

تناؤ

عام طور پر کچھ لوگوں کو تناؤ کے دوران پسینہ آنا شروع ہوجارتا ہے کیونکہ ذہنی تناؤ صرف زہن پر ہی اثر نہیں کرتا بلکہ اس اثر پورے جسم پر ہوتا ہے اور اس کی دوسری صورت پسینے کا آنا ۔ عام طور پر جو لوگ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں انہیں پسینہ دوسروں کی نسبت ذیادہ آتا ہے۔

لو بلڈ شوگر

پسینہ آنے کی دوسری وجہ لو بلڈ  شوگر لیول بھی ہوتی ہے کیونکہ جب انسانی جسم میں بلڈ شوگر لیول کم ہو تو پسینے کا اخراج ہوتا ہے اس کے علاوہ جسمانی کھچاؤ  ، بھوک وغیرہ بھی لگتی ہے۔

موٹاپا

موٹاپا دنیا میں ایک بڑھتا ہوا مرض ہے اور آپ بھی بظاہر جانتے ہوں گے جو لوگ موٹاپے کا شاکار ہوتے ہیں انہیں گرمی ذیادہ لگتی  ہے اور پسینہ بھی ذیادہ آتا ہے ۔ اس کی ایک وجہ جسم میں چربی کا ذیادہ ہونا ۔ اس کے علاوہ متوازن خوراک کی کمی  ۔

غدودوں کا ذیادہ متحرک ہونا

اس عارضہ میں پسینے کا اخراج بہت ذیادہ ہوتا ہے اور اسے ’’ہاپرہاڈروسس‘‘ کہتے ہیں  ۔ اس میں پیروں ، ہاتھوں اور چہرے پر پسینہ ذیادہ آتا ہے اور یہ عارضہ کسی بھی عمر میں لاحق ہو جاتا ہے لیکن اس  کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی  بس صرف اتنا ہی اندازہ ہے کی جسم میں کچھ مخصوص غدور ذیادہ متحرک ہو جاتے ہیں۔

ادوایات کا سائڈ ایفیکٹ

بہت سی وجوہات میں ایک وجہ ادوایات کے سائڈ ایفیکٹ بھی شامل ہیں کیونکہ جب کسی مرض کیلیے اینٹی بائیوٹیک ادوایات لی جاتیں ہیں تو ممکنہ طور پر پسینہ کا اخراج بھی ہوتا ہے اور یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہوتی کیونکہ یہ نارمل ہوتا ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں