اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی جنسی ہراسانی کا شکار

اداکارہ پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ میں جنسی ہراساں کرنے کی کہانیوں کے بعد می ٹو مہم میں متعدد شوبز شخصیات کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انکشافات نے سب کو حیران کردیا ہے۔

امریکہ میں ہونے والے ویمن ان ولڈ سمٹ کانفرنس کے دوران پریانکا چوپڑا نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیرئیر کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کے تجربے کا سامنا ہوا۔

می ٹو تحریک کے اثرات کے سوال پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ‘خواتین کو جنسی ہراساں کرنا معمول بن چکا تھا، مگر اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں’۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایونٹ کی تصویر بھی شیئر کی ۔

شاہ رخ خان سے تعلقات، پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ  نے کہا ہمارے پاس ہمیشہ سے آواز تھی لیکن کوئی سنتا نہیں تھا۔ مگر اب میری کوئی کہانی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب میں تنہا ہوں گی اور اسے بتانے میں شرمندہ بھی نہیں ہوں گی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں