میٹھے خربوزے کی پہچان کے کچھ آسان طریقے

میٹھے خربوزے کی پہچان

گرمیوں کی آمد ہوتے ہی بہت سے لذیذ پھل بھی دستیاب ہوتے ہیں ان پھلوں میں ایک خربوزہ بھی ہے ۔ خربوزے کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہیں اسے خریدنے لے لیے کونسے طریقے استعمال کیے جائیں آئیے جانتے ہیں۔

وزن اور خربوزے کی شکل

سب سے پہلے یہ دیکھیں کے خربوزہ بھاری اور گول ہو۔

چھلکے پر داغ نہ ہو

دوسری چیز یہ دیکھیں کہ خربوزے کے چھلکے ہر کوئی داغ نہ ہو اور اسی کہیں  کوئی دراڑھ بھی نہ ہو کیونکہ یہ اس خربوزے کے پک کر خراب ہونے کی علامت ہے۔

دبا کر دیکھیں

جب کوئی خربوزہ صحیح پکا ہوا ہوتا ہے تو اسے دبانے سے یہ نرم نہیں ہوتا بلکہ سخت رہتا ہے اور یہ میٹھے اور پکے ہوئے خربوزے کی پہچان ہے۔

رنگت دیکھیں

رنگت کو ہمیشہ ملحوظ نظر رکھنا چاہیے کیونکہ جس خربوزے میں زرد رنگت میں سبز رنگ بھی ہو تو وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خربوزہ پکا نہیں اور جو خربوزہ بلکل زرد یا پیلے رنگ کا ہو وہ خربوزہ ہی خریدنا  چاہیے ۔

loading...
میٹھے خربوزے
فائل فوٹو

یہاں ایک اور بات آپ کو پتہ ہونی چاہیے کہ جن خربوزوں میں سبز رنگ کی لائنیں بنی ہوتی ہیں وہ خربوزے ذیادہ میٹھے ہوتے ہیں ۔

ذیابیطس کے مریض تربور کا شربت پی سکتے ہیں یا نہیں؟

سونگھ کر دیکھیں

خربوزے کی ایک اور پہچان یہ ہے کہ جب آپ اسے سونگھیں تو ایک خوشبو آتی ہی جو یہ بتاتی ہے کہ خربوزہ پکا ہوا ہے۔

نیچے والا نشان دیکھیں

خربوزے کے نیچے ایک نشان ہوتا ہے اگر آپ دیکھیں تو کچھ نشان چھوٹے اور بڑے ہوتے ہیں، میٹھے خربوزے پر نشان زرا بڑا ہوتا ہے ۔

میٹھے خربوزے
فائل فوٹو

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں