آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بال ٹیمپرنگ کے تنازع میں سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ایک سالہ پابندی کی سزا کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں ایرون فنچ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، کولٹرنائل، جے رچرڈسن، بہرینڈوف، نیتھن لائن، ایڈم زمپا، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیواسمتھ، گلین مکیسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔

دورہ انگلینڈ : سرفراز احمد، محمد عامر، اور عثمان شنواری نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈکپ 2019 کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پہنے جانے والی کٹ سامنے آئی تھی۔ کٹ میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیا گیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں