قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری!

قومی کرکٹرز

لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں۔

فٹنس ٹیسٹ کے لیے 23 کھلاڑی کو طلب کیا گیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں بلایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوچنگ اسٹاف اور میڈیکل پینل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مانیٹر کر رہا ہے، محمد نواز دو روز پہلے ٹیسٹ دے چکے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

محمد نواز کو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا تھا اس لیے ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ان کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو لیا گیا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے اکیڈمی میں موجود ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں