ورلڈکپ 2019 کیلئے 15 رکنی بھارتی کھلاڑی اسکواڈ کا اعلان

گاڑی

ممبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ سے برطانیہ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم سے خلاف توقع امباتی رائیڈو اور رشیپ پنت ڈراپ کردیئے گئے ہیں جب کہ ٹیم کی قیادت بدستور ویرات کوہلی کریں گے۔

15 رکنی بھارتی اسکواڈ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، وجے شنکر، مہندرا سنگھ دھونی، کیدار جادھیو، دنیش کارتھک، یوزویندرا چیہل ، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، جسپریت بھمرا، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ اور محمد شامی شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے ویرات کوہلی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری!

بی سی سی آئی کے مطابق پندرہ رکنی اسکواڈ میں روہت شرما نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے جب کہ اسکواڈ میں تین ورلڈ کپ کھیلنے والے مہندرا سنگھ دھونی بھی شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکر دھاون، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، وجے شنکر، کیدر یادیو، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، کے ایل یادیو، یزوندر چاہل، روندرا جدیجا، جیسپرت بھمرا، محمد شامی اور بھونیشور کمار پر مشتمل ہوگی۔

ورلڈ کپ 2019 کے لیے اب تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے اور پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں