ٹیکنالوجی کے انسانی زندگی پر اثرات!

ٹیکنالوجی

 جیسا کے ہم جانتے ہیں کہ آجکل پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کس طرح بڑتی جا رہی ہے اس کے فائدے تو ہوتے ہیں لیکن نقصانات بھی انگنت ہیں اور اس کے نقصانات جا ننے کے باوجود بھی ہم ٹیکنالوجی کے ذیادہ استعمال سے باز نہیں آتے اور اس میں اتنا ڈوب جاتے ہیں کہ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا چل رہا ہے۔

آج جدید ٹیکنالوجی کے دور نے انسان کو آرام پسند بنا دیا ہے اور انسان کو اپنے چلنے پھرنے اور کھانے پینے کے لئے بھی مشینری اور ربوٹس کا محتاج بنا دیا ہوا ہے۔ انسان کو اعتدال پسند ہونا چاہیے۔

ٹیکنالوجی
فوٹو فائل

کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان کے سوا اور کچھ بھی نہیں دیتی۔ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب تو ہاتھوں میں نیٹ چلنے لگا ہے۔ اسکرین کی مدھم سی روشنی آنکھوں کی بینائی پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ پھر بھی مسلسل استعمال کی وجہ سے بیٹری بیچاری بھی کہاں تک ساتھ نبھا سکتی ہے۔ آخر کار چارجر کو موبائل کے ساتھ لگا لیا جاتا ہے۔ پھر بھی موبائل کا استعمال جاری رہتا ہے ۔ ہم نے خود کو مشینوں کا غلام بنا لیا ہے ۔

ٹیکنالوجی
فوٹو فائل

  مسلسل سیل فون استعمال کرنے کی وجہ سے نظر کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ہر وقت سر بھاری رہنے لگتا ہے اور رات کو دیر تک جاگنے کی وجہ سے دن میں بھی ستارے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اتنا وقت طالب علم اگر اپنی تعلیم کی طرف دیں تو کوئی شک نہیں کے ہمارا معاشرہ کامیابی کی طرف گامزن ہوگا ۔

ٹیکنالوجی
فوٹو فائل

مسلسل بیٹھنے کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں بھی درد رہنے لگتا ہے ۔ ہمیں خود سے یہ سوال کرنے کی ضرورت ہے کے سوشل میڈیا نے ہمیں ایسا بھی کیا دیا ہے۔ جسکی وجہ سے ہم اپنی صحت اپنے ہی ہاتھوں سے خراب کر رہے ہیں۔ زندگی اﷲ کی طرف سے دی گئی بہت بڑی نعمت ہے۔ اسکی قدر کریں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں