آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (15 June 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

15جون ہفتہ۔ مالی امور پر نظر رکھیں گے۔ کاروباری امور میں محتاط رہیں۔ معاملات طے کرتے وقت سیاسی حکمت عملی اختیار کریں۔ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں۔ شریک کار کیساتھ اہم معاملات طے کر سکیں گے

ثور

15جون ہفتہ۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت بزرگوں سے مشاورت سود مند ہو گی۔ شادی، شراکت اور وراثت کے ذریعہ فائدہ ممکن ہے۔ کاروباری و کیرئیر سے متعلقہ امور میں تیزی رہے گی۔

جوزا

15جون ہفتہ۔ مالی امور میں احتیاط برتیں۔ اپنی صحت سے غفلت نہ برتیں کسی اجتماعی تقریب میں شرکت ہو سکے گی۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ بعض معاملات میں دوسروں سے الجھنے کوشش نہ کریں۔

سرطان

15جون ہفتہ۔ ملازمت اور صحت کے معاملات بہتر رہیں گے۔ سماجی حیثیت میں اضافہ کا ہو سکے گا۔ مادی فوائد کے حصول کا سبب بھی بنے گا۔ اخراجات پر قابو اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اسد

15جون ہفتہ۔ ترقیاتی منصوبوں میں رجحان ہو گا۔ کاروباری و ملازمتی لحاظ سے مثبت دن ہوں گے۔ آپ کسی گروپ میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔

سنبلہ

15جون ہفتہ۔ ترقیاتی منصوبوں میں رجحان ہو گا۔ کاروباری و ملازمتی لحاظ سے مثبت دن ہوں گے۔ آپ کسی گروپ میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔

میزان

15جون ہفتہ۔ گھریلو ضروریات کیلئے کوئی الیکٹرانک کی چیز خرید سکیں گے۔ اہم امور سے متعلق فیصلے کر سکیں گے۔ عہد وپیمان کی فضا قائم ہو اور وراثتی امور سے متعلق غلط فہمیاں دور ہو سکتی ہیں۔

عقرب

15جون ہفتہ۔ ملے جلے حالات ہوں گے۔ اپنی اصول پسندی پر ڈٹے رہیں گے۔ مالی معاملات میں اچھی خبر ملے گی۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔آپ دوسروں کے ساتھ لین دین کر سکیں گے۔

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10 June 2019)

قوس

15جون ہفتہ۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ جس سے شراکتی امور خاص طور پر عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر کیے گئے کام اور ملازمتی امور میں خاصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ عہد و پیمان کی فضا قائم رہے گی۔

جدی

15جون ہفتہ۔ منصبی پوزیشن بہتر ہو گی۔ ماتحت عملہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ آپ مستقل بنیادوں پر کوئی کام شروع کر سکیں گے۔ بعض ایسی ذمہ داریاں آپ کو سونپی جائیں گی جن پر طبعیت مائل نہیں ہو گی۔

دلو

15جون ہفتہ۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ دماغی اور انتظامی صلاحیت سے مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔ زمین و جائیداد یا وراثت کے ذریعہ سے فائدہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ گھریلو حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

حوت

15جون ہفتہ۔ مزاج میں سنجیدگی رہے گی۔صبر کا دامن ہاتھی سے جانے نہ دیں۔ کو مالی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ شریک کار کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں