رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا

چاند گرہن

لاہور: رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا، پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو جزوی گرہن لگے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔ چاند گرہن منگل کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا۔ چاند گرہن کا رات 2 بج کر 32 منٹ پر عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چاند گرہن اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ اور ایشیا میں دیکھا جا سکے گا۔ چاند گرہن افریقا اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں