ٹائیگرشروف اور ریتک روشن بہت جلد ایک ساتھ فلم میں نظرآئیں گے
بولی وڈ کے شاندار ایکشن ہیروز ریتک روشن اور ٹائیگر شروف کو مداح طویل عرصے سے ایک ساتھ اسکرینز پر جلوے بکھیرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اب آخر کار ان کی یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔
یہ دونوں اداکار بہت جلد ایک ایکشن فلم کے ساتھ اسکرینز پر جلوہ گر ہون گے جس کے نام کا اعلان فلم ساز نے ایک شاندار ٹیزر ریلیز کرنے کے ساتھ کیا۔
‘وار’ نامی فلم کے اس ٹیزر میں ریتک اور ٹائیگر دونوں کمال کا ایکشن کرتے دکھائی دیے، جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں یہ دونوں ایک ساتھ نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف پیش کیے جائیں گے۔
دونوں اداکاروں نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جبکہ ایک دوسرے کے لیے پیغام بھی جاری کیا۔
عائشہ عمر نے غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا
ٹائیگر شروف نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ریتک آپ کا ایکشن اب کچھ پرانا ہوچکا ہے، آئیں میں آپ کو سکھاؤں کے کیسے کیا جائے گا’۔
.@iHrithik, your moves may be a little rusty, let me show you how it’s done!https://t.co/tGimxHSCwg#WarTeaser #HrithikvsTiger @yrf @vaaniofficial #SiddharthAnand
— Tiger Shroff (@iTIGERSHROFF) July 15, 2019
جس پر ریتک نے ٹائیگر شروف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘تم اس دنیا کی صرف ابھی شروعات ہی کررہے ہو جس میں میں پہلے سے ماسٹر کرچکا ہوں’۔
.@iHrithik, your moves may be a little rusty, let me show you how it’s done!https://t.co/tGimxHSCwg#WarTeaser #HrithikvsTiger @yrf @vaaniofficial #SiddharthAnand
— Tiger Shroff (@iTIGERSHROFF) July 15, 2019
سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹیزر کو خوب پسند کیا جارہا، مداح ان دونوں اداکاروں کو ایک ہی فلم میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہورہے ہیں جبکہ مداح ابھی سے فلم کو بلاک بسٹر قرار دے رہے ہیں۔
فلم ‘وار’ کی ہدایات سدہارتھ آنند نے دی ہے جو اس سے قبل ریتک کی کامیاب فلم ‘بینگ بینگ’ کو بھی ڈائیریکٹ کرچکے ہیں۔
فلم میں ٹائیگر شروف اور ریتک روشن کے ساتھ ساتھ وانی کپور بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘وار’ رواں سال 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔