سلمان خان نے تیزی سے وائرل ہونیوالا’بوتل کیپ چیلنج‘ قبول کرلیا

بوتل کیپ چیلنج

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ’بوتل کیپ چیلنج‘ منفرد انداز سے قبول کرتے ہوئے پانی کی اہمیت اجاگر کردی۔

ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ان دنوں ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ’بوتل کیپ چیلنج‘ کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور اس چیلنج کو اب تک بہت سے اداکار قبول کر چکے ہیں۔ اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو گھومتے ہوئے پاؤں سے کھولنا ہوتا ہے سلمان خان نے بھی یہ چیلنج قبول کیا لیکن انہوں نے اپنے اس چیلنج میں پانی کی اہمیت بھی بتائی ہے۔

loading...

سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں ’بوتل کیپ چیلنج‘ کرنے کے لیے بوتل کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، وہ دیگر اداکاروں کی طرح گھومتے ہیں لیکن اس کے بعد پاؤں کا استعمال نہیں کرتے بلکہ پھونک مار کر بوتل کا کیپ پھینک دیتے ہیں۔

بالی ووڈ سلطان کیپ ہٹانے کے بعد پانی کی اہمیت سے متعلق پیغام بھی دیتے ہیں کہ پانی بچاؤ اور پھر بوتل کا پورا پانی پی جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس چیلنج کے سحر میں مبتلا اور پاؤں سے بوتل کا کیپ گرانے والوں کو پیغام بھی دیا کہ ’خود کو مت تھکاؤ بلکہ پانی بچاؤ‘۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں