اداکارہ اُشنا شاہ کو پیزا ڈلیوری بوائے کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا ؟

اداکارہ اُشنا شاہ

کراچی: اداکارہ اُشنا شاہ کو پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اُشنا شاہ نے ٹویٹر پر پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک پر مشتمل اپنی ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے رات گئے پیزے کا آرڈر دیا اورجب پیزا ڈلیوری بوائے نے گھر کی گھنٹی بجائی تو اس وقت میرے ہاتھوں میں میری پالتو کتیا تھی جسے لڑکا دیکھ کر خوف زدہ ہوگیا اوراندر آنے سے انکار کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب لڑکے نے اندر آنے سے انکار کیا تو میں نے صنفی امتیاز پر مشتمل گفتگو کرتے ہوئے لڑکے سے کہا کہ مرد بنیں کیوں کہ آپ چار سال کی بچی نہیں ہیں اس لیے مردانگی پیدا کریں اور اندر آکر پیزا رکھیں۔

حدیقہ کیانی کی طلاق کیوں ہوئی ؟

اشنا شاہ نے اپنی دوسری ٹویٹ میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اگر وہ پیزا ڈلیوری بوائے پرسکون انداز سے گھر کے اندر آجاتا تو میری کتیا (پٹ بل) اسے صرف سونگھتی اور پھر پیار کرتی۔

اشنا شاہ کی جانب سے خود بیان کیے جانے والے اس تضحیک آمیز رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عطیہ عباس نامی خاتون نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی طبیعت ٹھیک ہے؟ آپ نے فوڈ سروس انڈسٹری سے وابستہ ایسے شخص کی تضحیک کی ہے جنہیں زیادہ کام کرنے کے باوجود کم تنخواہ ملتی ہے، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

علی نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہت فخر کی بات ہے، آسکر ایوارڈ کہاں لینا پسند کریں گی؟

صارفین کی جانب سے تنقید کیے جانے پر اُشنا شاہ نے ندامت کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیزا بوائے سے متعلق بات پر ہر کوئی رو رہا ہے، سچ تو یہ ہے کہ میں کتیا کو ہاتھ میں اُٹھائی ہوئی تھی اور ڈلیوری بوائے نے اندر آنے سے انکار کردیا تھا ۔ ابتدائی دس منٹ تک میں یہی کہتی رہی کہ میرا وعدہ ہے کچھ نہیں ہوگا میں نے کتیا کو پکڑا ہوا ہے اس لیے گزر جائیں، بہادر بنیں شاباش لیکن وہ اندر نہیں آیا۔

اُشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس کا حوصلہ بڑھایا پر کام نہیں آیا لیکن جب اس کی مردانگی کو چیلنج کیا تو وہ فوری اندر آگیا۔

(Visited 152 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں