آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (16th May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

علی زنجانی
16مئی جمعرات۔

حمل
مالی امور میں توجہ دیں۔دوران گفتگو محتاط رویہ اختیار کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ مالی معاملات تدبر، غور و فکر سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

ثور
صحت جسمانی بہتر ہو گی لیکن آرام کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔کاروبار میں کامیابی کا عنصر غالب رہیگا۔ نئے کاروباری معاہدے کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔

جوزا
کاروباری معاملات قانونی طور پر حل کر سکیں گے۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ کوئی اہم خرب ملے گی۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔

سرطان
ادبی، فلاحی امور پر توجہ بڑھے گی۔ اس سلسلے میں آپ کو اپنے کسی قریبی ساتھی کا تعاون حاصل ہو گا۔ قانونی امور میں اپنے مشیر سے مشورہ مفید رہے گا۔

اسد
کام کی مصروفیت کے ساتھ ساتھ گھریلو امور بھی درپیش ہوں گے۔حاسد قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

سنبلہ
بغیر پڑھے یا دیکھے کسی بھی دستاویز پر دستخط نہ کریں۔آپکی ذہنی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ جن کو بروئے کار لا کر ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ گھریلو یا دفتر کے امور میں محتاط رہیں۔

میزان
عزیزو اقارب سے میل، ملاقات میں اضافہ ہو گا۔ گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ مہمانوں کی آمد سے مصروفیت بڑھے گی اور ان کی خاطر مدارات کر سکیں گے۔

عقرب
نئی ذمہ داریاں بڑھیں گی اور محنت کی ضرورت ہے۔سفر پیش آ سکتا ہے۔ جو آپ کیلئے وسیلہ ظفر ثابت ہو گا۔ ملازمتی و کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں۔

قوس
دور کے مقام سے کوئی خوش کن خبر سن سکیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔ کوئی مسئلہ پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔ آپ کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئیگی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی نہ کریں۔

جدی
آمدن میں اضافہ ہو گا۔ کسی جگہ سے اچانک رقم ملنے کا امکان ہے۔ کسی ثقافتی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنا رویہ محتاط رکھیں۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں۔

دلو
اہم امور میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں ورنہ نقصان بھی ہو سکتا ہے۔تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔آپ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔

حوت
حالات ملے جلے رہیں گے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ کہیں دور کے مقام کا سفر متوقع ہے۔ جو کہ کاروباری و معاشی لحاظ سے اہم ہو گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں