پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے کرس گیل بھی تیار

کرس گیل

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اور خود کو ‘یونیورس باس’ کہلوانے والے کرس گیل بھی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ جہاں پرجوش ہیں وہیں کرس گیل نے بھی الگ رنگ اپنا لیا۔

ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا، شاہین جیت کیلئے پرعزم

گیل نے پاکستان اور بھارت کے رنگوں کا خصوصی کوٹ زیب تن کیا اور یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، گیل کے انداز کو سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب سراہا۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں