شوبز چھوڑنے کے متعلق صنم چوہدری کا بیان سامنے آگیا !

صنم چوہدری

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے بارے بیان سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق صنم چوہدری بارے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ رہی ہیں اور شادی کر کے امریکہ منتقل ہو رہی ہیں جس پر ان کا بیان سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ابھی شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ صنم چوہدری اپنے پہلے ڈرامے سےبہترین اداکاری کی وجہ سے جلد ہی پاکستان انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی تھیں ۔ لیکن شاید اب ان کے مداح انہیں اسکرین پر مزید نہیں دیکھ سکیں گے ۔

عائشہ عمر نے غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا

صنم چوہدری کے مشہور ڈراموں میں آسمانوں پر لکھا ، میرے مہربان ، مجھے بھی خدا نے بنایا ہے ، نور بی بی ، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے شامل ہیں. اس کے علاوہ صنم چوہدری نے پاکستانی فلموں عشق اور جیک پاٹ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

(Visited 19 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں