نیا یورپ کہاں بنے گا؟

شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، کویت، قطر اگلے پانچ سال میں بالکل تبدیل ہوں گے، اگر ہم اگلے پانچ سال میں کامیاب ہوگئے تو دنیا ہمارے نقش قدم پر چلے گی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی جنگ ہے یہ میری جنگ اور میں کامیابی کے بغیر مرنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ میں مشرق وسطیٰ کو بڑی طاقت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں اور ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔ دوسری جانب لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

لبنان کے سابق وزرائے اعظم میں نجیب میقاتی، فواد السنیورہ، تمام سلام شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، برادرانہ تعلقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

برطانوی سفیر سر کم ڈارک کی لیک ہونے والی ای میلز کی تحقیقات کا مطالبہ

شاہ سلمان سے ملاقات میں عرب ممالک میں لبنان کی سالمیت کی اہمیت، لبنان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں