آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (16th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
16ستمبر پیر۔

حمل
سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ کاروبار میں درپیش رکاوٹیں بہتر طور پر حل ہو گی۔ غیر ملکی دوستوں سے مالی فوائد حاصل ہونگے۔ خوشگوار اور جذباتی موڈ رہے گا۔ ذہنی تحقیق کا جوش پیدا ہوگا۔

ثور
شریک کار سے نئے معاہدے کر سکیں گے۔یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک شخص نے ہمیشہ آپ پر بھروسہ کیا ہے اور اب وہ آپ کا انتظار کر رہا ہے۔چڑچڑے پن کی عادت ترک کر دیں۔

جوزا
سفر درپیش ہو سکتا ہے۔ بہن بھائی اور ہمسائیوں کیساتھ تعلقات مزید مستحکم ہو سکیں گے اور ماحول خوشگوار رہے گا۔ لانگ ڈرائیو کا پروگرام بن سکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

سرطان
عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہیگا۔ عہدہ ملازمت میں فرائص کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اسد
آپ کی سوچ مثبت ہو گی۔اندرون ملک سیر و سیاحت ‘ تقریبات میں شرکت‘ عزیز و اقارب سے تجدید مراسم کے لئے اندرون ملک خوشگوار سفر پیش آئیں گے۔ جسمانی صحت میں اضافہ ہوگا۔

سنبلہ
اچھی اور خوش کن خبریں سن سکیں گے۔گا۔خاندانی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیںگے۔ خواہاں جوزوی لڑکے لڑکیوں کا ان کی پسندیدہ جگہ پر رشتہ طے ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

میزان
مالی معاملات طے کرتے وقت آپ کا اندازہ صحیح ثابت ہو گا۔ جس سے عزیز و اقارب ملازمتی امور میں تعاون کر سکیں گے اور کیرئیر میں مزید بہتری ممکن ہو سکے گی۔

عقرب
گھر کی تزئین آرائش میں دلچسپی پیدا ہو گی۔کلیم و وراثتی امور آپ کے حق میں رہیں گے۔ کارورباری امور میں وقتی طور پر پریشانی ہو سکتی ہے لیکن جلد ہی حالات میں بہتری آسکے گی۔

قوس
تعلیمی امور میں رجحان ہو گا۔ازدواجی تعلقات خوشگوار رہیں گے جسمانی کشش میں اضافہ ممکن ہوگا۔ دوستوں کے تعاون کے باعث کیرئیر میں بہتری ممکن ہے۔

جدی
سفر پیش آ سکتا ہے۔ جو کہ وسیلہ¿ ظفر ثابت ہو گا۔ کاروباری امور و کیرئیر جیسے معاملات میں توجہ رکھے گا۔ بسلسلہ کاروبار اندرون و بیرون ملک سفر بھی پیش آسکتے ہیں۔

دلو
کیرئیر میں اچانک بہتری آئے گی۔ ازدواجی امور خوشگوار رہیں گے۔ کاروباری امور احسن طریقے سے چل سکیں گے اور مالی فائدہ حاصل ہو سکے گا۔ خیالات کا اظہار ممکن ہے۔

حوت
دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان کا باعث ہو سکتا ہے۔ انعامی اسکیموں میں قسمت آزمائی کر سکتے ہیں۔ حالات کا غلط اندازہ لگا سکتے ہیں۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔

(Visited 57 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں