اداکارعفان وحید نے کتنی بار محبت کی ؟

پاکستانی اداکارعفان وحید کافی عرصے سے پرائیوٹ چینیلز میں مختلف ڈراموں میں کام کرتے ہوئے نظرآتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک ڈرامہ ‘دو بول’ نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا حاصل ہوئی ہے۔

Photo File
Photo File

یہ ڈرامہ ان کےعفان وحید کے لیے بریک تھرو ثابت ہوا ہے۔ عفان وحید نے ثمینہ پیرزادہ کے ڈیجیٹل شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا۔

Photo File

انہوں نے بتایا کہ ان کو پہلی محبت سرگودھا میں اپنی ٹیچر سے ہوئی تھی ۔ جب وہ ہماری کلاس چھوڑ کر گئیں تھیں تو مجھے ان کی یاد میں بخار چڑھ گیا تھا۔ میں آج بھی ان کو بہت یاد کرتا ہوں پتہ نہیں وہ اب کہاں ہوں گی اور جب وہ مجھے ٹی وی پر دیکھتی ہوں گی تو انہیں معلوم بھی نہیں ہوگا کہ یہ میرا سٹوڈنٹ عفان ہے۔

میں چاہتا ہوں کاش ان کو یہ بات معلوم ہو جائے اور وہ مجھ سے کسی طرح رابطہ کرلیں۔ عفان وحید نے بتایا کہ ان کو دوسری محبت اپنی کلاس فیلو سے ہوئی اور میں ان کا نام نہیں بتانا چاہتا۔

میں اکثر کلاس سے باہر اس کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا اور ہم کافی دیر تک باتیں کرتے رہتے تھے۔ جب کوئی کلاس فیلو مجھے اس کے ساتھ دیکھ لیتا تھا پھر سب مل کر میرا بہت مذاق اڑاتے تھے۔ جب میرا اس کے ساتھ آخری دن تھا اس نے مجھے ایک کاغذ دیا جس پر لکھا تھا۔۔

“Love is a Game and Fools played “

میں کافی عرصے تک یہ سوچتا رہا اس لڑکی نے یہ بات بالکل ٹھیک لکھی ہے لیکن اب میں زندگی کے جس موڑ پر ہوں آج مجھے لگتا ہے اس نے بہت ہی غلط بات کی تھی۔ پیار محبت کوئی کھیل نہیں ہوتا۔

(Visited 411 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں