کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے کس جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے؟

کھانا

ایک مصروف ترین ہفتے کے اختتام پر آپ ضرور کسی پرسکون جگہ پر جانا پسند کریں گے ۔

لیکن پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کہاں جائیں ۔۔۔ ؟

ویسے تو کھانے کی لاہور میں بہت سی جگہیں ہیں ۔ کیونکہ لوگ اب کھانا کھانے کے لیئے باہر کی روایت اختیار کر چکے ہیں ۔

اب اگر کھانے کا بھرپور مزہ اٹھانا چاہتے ہیں تو زیادہ تر لوگ فوٹ سٹریٹ کا انتخاب کرتے ہیں ۔

اور لوگ تو فوڈ سٹریٹ کے کھانے کا اتنا لطف اٹھانے جاتے ہیں کہ وہاں گاڑی پارک کرنے کی بھی جگہ نہیں ملتی ۔ اور آپکو لزیذ کھانے کھانے کے لیئے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ آپ یہاں کے بہت سے کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔

خاص طور پر لاہور کی فوڈ سٹریٹ میں کشمیری چائے ، فرنی اور آئس کریم بہت مشہور ہیں ۔ ان لوازمات کے ساتھ آپ چھت سے بادشاہی مسجد کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں ۔

فوڈ سٹریٹ رات کو روشنی کا شہر بن جاتا ہے ۔ جو کہ اسکی خوبصورتی کو دوگناہ کرتی ہیں ۔

یہاں پر لوگ ناچ گانا بھی کرتے ہیں جو آنے والے لوگوں کے لیئے بے حد خوبصورت منظر پیش کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ لوگ ناشتے میں فوڈ سٹریٹ کا حلوہ پوری اور نان چنے کافی پسند کرتے ہیں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں