شان شاہد نے فن کی سرحد نہ ماننے والے پاکستانی فنکاروں کو آئینہ دکھا دیا

اداکار شان

کراچی: اداکار شان شاہد نے فن کی سرحد نہ ماننے والے پاکستانی فنکاروں کو آئینہ دکھا دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی خونریزی اور جارحیت پسندی کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس حوالے سے اداکار شان نے بھی معصوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شان شاہد نے ٹویٹر پر کہا کہ 15 اگست یوم سیاہ اْن فنکاروں کے لیے ہے جو ہمیشہ یہ وکالت کرتے رہتے تھے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ہالی ووڈ کی بی گریڈ اداکارہ بننا چاہتی ہیں انہوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی فنکار غلط ہیں۔شان نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ پریانکا نے حال ہی میں ہونے والی تقریب میں پاکستانی خاتون کی بے عزتی کی اور کشمیر میں خونریزی کی حمایت کی، ساتھ ہی شان نے ’چہرے پر سیاہی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

پاکستانی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

شان شاہد نے ایک اور ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یوم سیاہ گاندھی کے اس بھارت کے لیے ہے جو کہ خود کو جمہوریت پسند، سیکولر، انسانی حقوق اور انصاف کا دعوے دار کہتا ہے۔

(Visited 3 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں