آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (17th August 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل:

مزاج کی بھڑکتی بے مقصد آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں تاکہ باقی رہ جانے والی چند خوشیاں بھی راکھ نہ ہو جائیں آپ کو اب تک اندازہ لگا لینا چاہیے کہ یہ آتش مزاج آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔

ثور:

آپ خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے، بہتر یہی ہے کہ خود پر قابو پانے کی کوشش کیجیے ورنہ اس بار کوئی لمبا چکر پڑ سکتا ہے، تعلیمی سلسلے میں کامیابی کا امکان ہے۔

جوزا:

ابھی کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیجئے، معمولی سی تبدیلی بھی نقصان کا موجب بن سکتی ہے، گھریلو معاملات بھی الجھ سکتے ہیں، اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کیجیے۔

سرطان:

آپ کا کوئی دوست آپ کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے اس کی پرفریب باتوں پر نہ جایئے آپ کو کچھ حاصل نہ ہو سکے گا، کسی اعلیٰ آفیسر کے ساتھ تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔

اسد:

ملازمت کے متلاشی تھوڑی سی جدوجہد کریں انشاء اللہ وہ کامیاب ہو سکیں گے، والدین سے فائدے کی توقع رکھی جا سکتی ہے، کسی مقتدر شخصیت سے تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ:

آپ کے کاروبار کا تعلق اگر کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ ہے تو پھر زیادہ احتیاط کیجیے، آپ کی معمولی سی غلطی یا جلد بازی کے سبب سارا کھیل بگڑ سکتا ہے اور آپ وہیں جا پہنچیں گے جہاں سے کہ چلے تھے۔

loading...

میزان:

اگر آپ نے عقلی غلطیاں نہ کیں اور اپنی صلاحیتوں کو حقیقی معنوں میں بروئے کار لے آئے تو پھر یقین کیجیے کہ آپ کے قدموں میں لاتعداد کامیابیاں ڈھیر ہو سکتی ہیں۔

عقرب:

گھریلو ماحول بتدریج درست ہو سکتا ہے لیکن آپ اپنا طرزعمل بہتر ہی رکھیں اور کسی حال میں بھی جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں ورنہ بنی بنائی بات بگڑ سکتی ہے۔

قوس:

انسانی کوشش کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لہٰذا آپ اپنی تمام تر فضولیات کو ترک کرکے صرف اپنے کاروبار ہی کو ترقی دینے کی کوشش کیجیے۔

جدی:

آپ کا مزاج بھی چونکہ عجیب و غریب ہے اور طرفہ یہ کہ قوت برداشت کی بھی بے انتہا کمی ہے گزشتہ جو کامیابی حاصل ہوئی تھی وہ مایوسی اور ناکامی کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

دلو:

آپکے پرانے مخالفین کچھ کرنے کرانے پر اکسا رہے ہیں، کاروباری میدان میں آپ کے حریف بھی کوئی نیا کھیل کھیلنے کی تیاریوں میں مصروف رہیں گے وہ آپ کو ناکام کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔

حوت:
آپ کو زندگی کے چند تلخ تجربات حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے ایک ایسے راستے سے بھی آپ گزریں گے جس کے ایک طرف آبادی اور دوسری طرف ویرانے کا راج ہو سکتا ہے۔

(Visited 39 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں