آسکر کیلئے نامزد یہ پاکستانی فلم !

Oscar Award Winners 2019

            کراچی : اس سال ریلیز ہونے والی پاکستانی  فلم ’’ لال کبوتر‘‘ کو فلمی دنیا کے سب سے اعلیٰ ایوارڈز آسکرز کی 92ویں تقریب میں غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں کام کرنے والی اس پاکستانی کمیٹی کا حصہ زیبا بختیار، ضرار کھوڑو، زیب النساء حامد، سرمد کھوسٹ، عاصم عباسی، رضوان بیگ، جمیل بیگ، صنم سعید اور حمنہ زبیر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ فلم’’لال کبوتر‘‘ میں منشا پاشا اور احمد علی اکبر نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔اس فلم کو مداحوں اور تجزبہ کاروں دونوں کی جانب سے مثبت ریویوز ملے اور اب اس کے آسکر میں نامزدگی کے انتخاب پر بھی پاکستانی ستارے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔فلم کی مرکزی اداکارہ منشا پاشا نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے 6 سالہ کیریئر میں یہ فلم کرنا ایک بہترین پروجیکٹ رہا۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

 پاکستانی فلم
Photo: File

اداکارعفان وحید نے کتنی بار محبت کی ؟

اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی۔عائشہ عمر نے لکھا کہ انہیں یہ خبر سن کر بیحد فخر محسوس ہورہا ہے۔ شائستہ لودھی نے لکھا کہ یہ پاکستان کے لیے بہترین خبر ہے۔ سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی فلم کی پوری ٹیم کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔

 پاکستانی فلم
Photo: File

یاد رہے کہ فلم لال کبوتر کراچی کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی ہے جو اپنے حالات بہتر بنانے کے لیے دبئی جانا چاہتا ہے اور اس واسطے اسے 3 لاکھ روپے درکار ہیں، جن کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے جرائم پیشہ دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیکسی چھینے جانے کا ڈرامہ کرتا ہے اور اس ڈرامے کے دوران اس کی ملاقات حادثاتی طور پر ایک لڑکی سے ہوجاتی ہے جس کے صحافی شوہر کو ایک مقامی بلڈر نے نامعلوم ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں قتل کروادیا ہوتا ہے۔

اس فلم کی ہدایات کمال خان نے دی تھیں جبکہ ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔

(Visited 730 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں