آئی فون 11 پرو اور پرو میکس میں نصب پُراسرار چپ ’یو ون‘

ایپل کے نئے آئی فون میں ایک ’پراسرار‘ چپ ’یو ون‘ کی موجودگی کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں یہ کس لیے ہے۔

کمپنی نے اسی ہفتے اپنے نئے آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو لانچ کیے ہیں، جن میں کیمروں کو مزید بہتر بناتے ہوئے رنگوں کو تبدیل اور بیٹری لائف کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

لیکن ایک چیز ایسی ہے جس کا ذکر کم ہی کیا گیا اور جسے زیادہ اہمیت نہیں مل سکی۔ نئے فون میں ایک ’یو ون‘ نامی چپ ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے یہ فضا میں چیزوں کی موجودگی بھانپنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

فی الحال یہ صرف آئی فون کی ائیر ڈراپ ٹیکنالوجی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے جو لوگوں کو دو ایپل ڈیوائسز کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ اس چپ کی مدد سے دوسری ڈیوائس کی درست لوکیشن بھی معلوم کی جا سکتی ہے اور اس سے یہ بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے دوسری ڈیوائس کس سمت اشارہ کر رہی ہے۔

یو ون چپ کئی اور فیچرز کے لیے بھی کام کرتی ہے لیکن فی الحال یہ واضع نہیں کہ وہ کون کون سے فیچرز ہیں۔

ایپل کی ویب سائٹ پر اس نئی چپ کے بارے میں کچھ تفصیل دی گئی ہے جو کسی حد تک حیران کن ہے کیونکہ یہ تفصیل ایک ایسی سرخی کے نیچے درج ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ یو ون آئی فون کو مزید ’پریسائز‘ بناتی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے ’یو ون چپ الٹرا وائڈبینڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے فضا میں معلومات اکھٹی کرتی ہے جس سے آئی فون 11 پرو کو کسی اور یو ون چپ والی ایپل ڈیوائس کو ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ فون میں ایک اور حس ڈالنے کے مترادف ہے، جو کئی نئی صلاحیتوں کی طرف راہ نکال سکتی ہے۔‘

پہلے ہی قیاس آرئیاں تھیں کہ ایپل ایک ایسی چھوٹی ٹریکنگ ڈیوائس بنا رہی ہے جو کسی بھی چیز کے ساتھ جڑنے کے بعد اس کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ نیا آئی فون ان آلات کو بھی ڈھونڈ سکے گا۔ یہ محض آپ کو یہ نہیں بتائے گا کہ آپ کی چابیاں کتنی دور ہیں بلکہ یہ بھی بتائے گا وہ کس کرسی پر کام کرتے گریں اور اس وقت کہاں ہیں۔

یو ون چپ آئی فونز کے آگمینٹڈ ریئلٹی فیچرز کے لیے بھی مددگار ہو سکتی ہے، جس کے لیے قریبی ماحول کی تفصیلات درکار ہوتی ہیں اور جنہیں حاصل کرنے میں یہ چپ کردار ادا کر سکتی ہے۔

یو ون چپ صرف مہنگے آئی فون 11 پرو اور پرو میکس میں موجود ہے جبکہ سستے آئی فون 11 میں یہ چپ موجود نہیں۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں