ہالینڈ: ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ

ہالینڈ

ایمسٹرڈم: نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر اتریخت میں نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹرام پر فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد حکام نے ٹرام اسٹیشن کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تقریباً 10بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک عمارت کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں کو کلئیر رکھیں تاکہ رضاکار جائے وقوعہ تک پہنچ سکیں جب کہ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نریندر مودی نے اپنے نام کے ساتھ “چوکیدار” لگا لیا

پولیس ترجمان لوسٹ لینسہیگ نے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی جانب سے کئی فائر کیے گئے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اتریخت پولیس نے سوشل میڈیا پر ٹرام فائرنگ کے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق 37سالہ ترک نژاد مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے، کسی کو مشتبہ ترک نژاد شخص کی اطلاع ملے تو پولیس کو بتایا جائے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں