مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقےاننت ناگ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب کردیا اور انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بی بی سی اوروائس آف امریکہ کی جانبداری اور مجرمانہ خاموشی کا پول بھی کھول دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر جاری، بی دورا گاوں میں اندھا دھند فائرنگ سے خوف و ہراس

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر پر مسلط کالے قانون جموں وکشمیرپبلک سیفٹی ایکٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے میں رکاوٹ قرار دیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

(Visited 5 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں