فلم رانگ نمبر ٹو نے اب تک 14 کروڑ کا بزنس کرلیا

رانگ نمبر 2

کامیڈی، سسپنس ، ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور فلم ”رانگ نمبر2“ نےاب تک 14 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم اب دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے جس کے تمام شوز ہاؤس فُل جارہے ہیں۔

سمیع خان اور نیلم منیر کی بہترین جوڑی کے بھی ہر طرف چرچے ہیں جنہوں نے نوجوان فلم بینوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے ۔

رانگ نمبر2 کے مرکزی کرداروں میں باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، یاسر نواز، احمد حسن، شفقت چیمہ ، ثنا فخر اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

”رانگ نمبر2“ جیو فلمز ، ڈسٹری بیوشن کلب اور وائی این ایچ فلمز کے اشتراک کا منفرد اور ہنستا مسکراتا شاہکار ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’رانگ نمبر 2‘ یاسر نواز کی 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر کا سیکوئل ہے اور فلم میں مرکزی کردار نیلم منیر اور سمیع خان ادا کررہے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں