وہ دوائی جو ہماری جنسی صحت تباہ کررہی ہے !

جنسی صحت

 جدید طرز زندگی اور  آسانی نے حضرت انسان کو ڈپریشن جیسا تحفہ دیا ہے، جس کے مریضوں کی شرح آئے روز بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ ڈپریشن سے نجات کی گولیاں پھانکتے نظر آتے ہیں۔

تاہم اب ڈپریشن کے خاتمے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے متعلق سائنسدانوں نے خوفناک انکشاف کر ڈالا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق امریکہ میں کیے گئے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”ڈپریشن سے نجات کی ادویات مردوں کی جنسی صحت کو تیزی سے تباہ کر رہی ہیں۔

یہ سروے ڈپریشن کے 1000مریضوں پر مشتمل تھا، جس میں معلوم ہوا کہ سروے میں شامل ڈپریشن سے نجات کی گولیاں کھانے والے مردوں کی جنسی صحت 58 سے 70 فیصد تک تباہ ہو چکی تھی۔

loading...

سروے میں شامل جو لوگ ایس ایس آر آئیز (Selective serotonin re-uptake inhibitors)لے رہے تھے ان کی جنسی صحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی اور یہی وہ دوا ہے جو ڈپریشن کے مریضوں کو سب سے زیادہ تجویز کی جاتی ہے۔

زچگی کے بعد خواتین کے ذہنی مسائل

تحقیقاتی نتائج کے مطابق ان ادویات کا خواتین کی جنسی صحت پر بھی اتنا ہی منفی اثر پڑتا ہے۔ سروے میں شامل یہ ادویات کھانے والی خواتین نے بتایا کہ پہلے کی نسبت اب ان کی جنسی خواہش 70فیصد تک کم ہو چکی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں