آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (18th July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
18 جولائی جمعرات۔

حمل
گذشتہ کےے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کر لینا بہتر رہے گا۔ ، علمی و فنی امور کی انجام دہی سے فائدہ، شادی یا وراثت کے ذریعہ سے فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

ثور
آپ کی اہم ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ ذہن و سوچ منتشر اور تکنیکی معاملات میں دلچسپی بڑھے گی۔ مالی معاملات میں بھرپور توجہ دیں۔

جوزا
اہم فیصلے کر سکیں گے۔ کسی سیاسی یا مذہبی تقریب میں اپنے نظریات پیش کر سکیں گے۔ گھریلو فرائض پورے کر سکیں گے۔ دوسروں کو دخل اندازی نہ کرنے دیں تو بہتر رہے گا۔

سرطان
فریق ثانی کا تعاون حاصل رہے گا۔ بچوں کی طرف سے خوشی ملے گی۔ جنس مخالف کی طرف رغبت اور حاسدین کے نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہے، محتاط رہیں۔ حالات قدرے سازگار ہوں گے۔

اسد
رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ شراکتی کام میں سرمایہ لگا سکیں گے۔ جذبات پر قابو رکھیں۔ گھریلو امور میں احتیاط برتیں۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

سنبلہ
رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ خوشی نصیب ہو گی۔ کسی مسئلے میں مایوس نہ ہوں۔ جلد ہی ناکامی کامیابی میں بدل جائے گی۔کھیل کود سے دلچسپی پید اہو گی۔ جنس مخالف کی طرف رجحان بڑھے گا۔

loading...

میزان
نئے معاہدے عمل میں آئیں گے ۔ دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں احتیاط برتیں۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ دوران گفتگو محتاط رہیں۔ مالی معاملات طے کر سکیں گے۔

عقرب
اپنی صحت کی بحالی کیلئے خوراک کے معاملے میں اعتدال برتیں۔ گھریلو معاملات میں خاص توجہ دیں۔ کوئی مالی معاملہ زیر غور رہے گا۔ مالی مفاد کے منصوبوں میں کامیابی کا امکان ہے۔

قوس
رومانس کا چانس ملے گا۔ مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ حالات کو مکمل طور پر سمجھتے ہوئے بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ تعلیمی میدان میں دلچسپی بڑھے گی۔ رومانوی ماحول سے موڈ خوشگوار ہو سکے گا۔

جدی
کو تجدید مراسم ہوں گے۔ آپکی ذاتی محنت و کاوش سے مالی آمدن میں اضافہ کی امید ہے۔ آپ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ آپ کسی گروپ میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔

دلو
خریداری کرتے وقت کسی ایسے فرد کو ساتھ لیں جو حساب کتاب میں ماہر ہو۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں۔ آپ کی شخصیت میں کشش پید اہو گی۔ آپ کی مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔

حوت
رومانس کا موقع ملے گا۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد آپ کی توجہ اور حوصلہ افزائی چاہے گا۔ سوچ میں پختگی بہت سے امور میں مثبت رہے گی۔سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں