عمران خان نے اداروں کو آزاد اور مضبوط کیا، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ یہ نیا پاکستان ہے اور یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو آزاد اور مضبوط کیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

loading...

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں 18 جولائی کو طلب کرلیا

انہوں نےکہا کہ حکومت میں کسی نے اختیارات کا غلط استعمال یاکرپشن کی ہو تو ضرور گرفتاری ہونی چاہیے، یہ نیا پاکستان ہے، یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں، قانون کےتابع ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتاہے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں