آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (18th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
18ستمبر بدھ۔

حمل
تعلیمی امور میں رجحان رہے گا۔ مستقبل کے متعلق منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ ہر کام اور معاملہ کے ہر پہلو کا بھرپور جائزہ لیں۔ بنیادی حقائق معلوم کئے بغیر جلدی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔

ثور
نجی امور کے سلسلے میں کوشاں و منتظر رہیں گے۔ کاروبار‘ شراکت اور شادی کے بارے میں بہت سی تجاویز ملیں گی۔ اگر شادی شدہ ہیں تو شریک حیات کے بارے میں نیا تجربہ ہوگا۔

جوزا
کسی دوست کیساتھ کوئی مالی معاملہ طے کرتے وقت سوچ سمجھ سے کام لیں۔ اپنی خواہشات کو جدید تقاضوں کے مطابق پورا کریں گے۔ شریک کار کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔

سرطان
دوسروں کیساتھ ملتے وقت دانشمندانہ رویہ اختیار کریں۔ نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ اہم ملازمتی ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔ اپنی صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔

اسد
سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ حالات کا غلط اندازہ لگا سکتے ہیں لہٰذا اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلے کریں تاکہ مہمانوں کو شکایت نہ ہو۔ اولاد وراثتی امور میں تعاون کرے گی۔

سنبلہ
شریک کار کیساتھ مالی معاملات پر تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ گھریلو امور میں اہل خانہ کیساتھ تعاون کریں۔ اہم مسئلے سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

میزان
شراکتی امور میں دلچسپی رہے گی۔ کسی مشترکہ کام میں حصہ لے سکیں گے۔ صحت مصروفیت کے باعث متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا باقاعدہ چیک اپ ضرور کروائیے۔

عقرب
کسی بھی دستاویز پر دستخط کرتے وقت عقل سے کام لیں۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی نہ کریں۔ سفر میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔ وقتی پریشانی ہو سکتی ہے۔

قوس
بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔ آپ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ ناگہانی اخراجات کے لئے بھی ذہنی طور سے تیار رہیں۔مالی و ذہنی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے گا۔

جدی
کوئی خانداجی مسئلہ سر اٹھا سکتا ہے لیکن آپ اس کو ذہن پر سوار نہ کریں۔ مالی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ مالی لین دین کے امور طے پا سکیں گے۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔

دلو
ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں۔ افسران بالا سے تعاون کریں۔ قانونی معاملات آپ کے حق میں ہو سکیں گے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

حوت
دور کے مقام سے ملنے والی خبریں اچھی ہوں گی۔ لیکن کوئی مالی مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔ افسرانِ بالا کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں کے۔ صبر و تحمل کیساتھ مسائل کا بہتر حل نکل سکے گا۔

(Visited 610 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں