آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی

لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، کیرئر کا پہلا ٹیسٹ جیتنے والے افغان کھلاڑیوں کو انعام مل گیا۔ بیٹسمین رحمت شاہ کی 88 جبکہ لیگ سپنر راشد خان کو پچاس درجے ترقی ملی۔

آئرلینڈ کے خلاف کیرئر کا پہلا ٹیسٹ جیتنے والی افغان ٹیم کے بیٹسمین رحمت شاہ کی 88 درجے ترقی ہوئی، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، رینکنگ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

بولنگ میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر نویں نمبر پر پہنچ گئے، افغان بولر یامین احمد زئی کو 45 درجے ترقی سے 50 ویں پوزیشن کا انعام ملا جبکہ خطرناک لیگ سپنر راشد خان 50 درجے ترقی سے 67 ویں نمبر کے بولر بن گئے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں