مہیش بھٹ نے کنگنا رناوت کو جوتا دے مارا

کنگنا رناوت

ممبئی: معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا ہدایت کار مہیش بھٹ سے نیا تنازعہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ادا کارہ کنگنا رناوت جو کہ دیگر نامور اداکاروں کے ساتھ کسی نہ کسی تنازعات کا شکار رہتی ہیں ،آج کل ہدایت کار مہیش بھٹ کے ساتھ ایک نئے مسئلے کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،نئی فلم وہ لمحے کے پریمئیر کے موقع پر ہدایت کار مہیش بھٹ نے اداکارہ کنگنا رانوٹ کو غصے سے جوتا دے مارا۔

loading...

کنگنا رناوٹ کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

کنگنا رناوت کی بہن رنگولی کا کہنا ہے کہ کنگنا نے مہیش بھٹ کی فلم دھوکہ میں خود کش حملہ آور کا کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا جس پر مہیش بھٹ غصے میں آگئے اور کنگنا کو جوتا دے مارا۔ تاہم مہیش بھٹ کی فیملی کی طرف سے اس واقعے کی تردید کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھٹ فیملی اور بالی وڈ کے خانز کے ساتھ اداکارہ کی اکثر تنازعات کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں