شاہ رخ خان کو اداکار شان کی ایک اہم نصیحت

اداکار شان

کراچی:  پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار شان نےبالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو کبھی اپنا اعتماد نہیں کھونا چاہیے۔

اداکار شان نے نہ صرف شوبز میں بلکہ  ملکی سیاسی معاملات میں اکثر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ  وہ کئی جگہوں پر دیگر اداکاروں کو بھی نصیحت کرچکے ہیں جن میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا واقع ابھی تازہ ہے جس میں انہوں نے دونوں کو ایک دوسرے کو اپنے رشتے کے احترام کا درس دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے بالی وڈ کےکنگ شاہ رخ خان کو بھی بڑی نصیحت کردی۔

حالیہ انٹرویو میں جب بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے اگلی فلم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک میں نے اگلی فلم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ، توہم اگلی فلم کے لیے جو بھی فیصلہ کروں گا وہ جون کے مہینے میں کروں گا۔

&

https://platform.twitter.com/widgets.js

کنگ خان کے اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فلم زیرو کی ناکامی کے بعد فلموں کے انتخاب میں محتاط ہو گئے ہیں اور اگلی فلم کے حوالے سے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ لیں گے، تاہم اس پر اداکار شان کا کہنا تھا کہ جب ایک اداکار اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جذبہ اور اعتماد کھودے تو پھر یہی جواب سامنے آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اپنی بھوک کبھی ختم نہیں ہونی چاہیے ، ان تمام اداکاروں کو دیکھیں جنہوں نے کامیاب ہونے کے بعد کیا کیا۔ انہوں نے وہ  سب کچھ کیا جو ان کے لیے چیلنج تھا اور کردار اداکار  کے اندر سے آتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک دور میں  خانز کو بالی وڈ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا،تاہم گزشتہ کچھ عرصوں سے بالی وڈ کے تینوں خانز کے ستارے گردش میں ہیں اور شاہ رخ خان کی فلم زیرو بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہو کر فلام ہو گئی۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں