سلمان خان کی ’ملال‘ کی ہیروئن شرمین سیگل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
سلمان خان نے نئی آنے والی بالی ووڈ فلم ’ملال‘ کی ہیروئن شرمین سیگل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جو سالگرہ کے موقع پر لی گئی ہے اور اس میں سلمان خان ایک بچی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
Just like that, it’s time now to see this beautiful little Sharmin bloom on the silver screen in her debut film, Malaal. May this new journey bring you all luck and lovehttps://t.co/NMy5nsJFT6 @sharminsegal #MalaalTrailer @bhansali_produc @TSeries pic.twitter.com/19UMiR0EzU
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 18, 2019
بالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ ’’بالکل اسی طرح ، اب خوبصورت چھوٹی سی شرمین سلور اسکرین پر اپنی ڈبیو فلم’ ملال‘ میں نظر آئیں گی‘‘
پاکستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے ہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد
سلمان خان نے شرمین سیگل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا سفر آپ کے لئے خوش بختی کا باعث ہو۔
شرمین سیگل بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی ہیں جبکہ فلم میں اُن کے مدمقابل ہیرو کا کردار ادا کرنے والے میزان، جاوید جعفری کے بیٹےہیں۔
شرمین سیگل اور میزان دونوں کی یہ ڈبیو فلم ہے۔
فلم کا ٹریلر ہفتے کو ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ فلم 28 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔