مومنہ مستحسن نے سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ تلاش کرلیا

مومنہ مستحسن

لاہور: گلوکارہ مومنہ مستحسن نے رمضان المبارک میں سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ تلاش کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سحر ی تک جاگنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، کچھ نوجوان گلی محلوں میں بیٹھ کر سحری کے وقت کا انتظار کرتے ہیں تو کچھ کرکٹ یا دیگر کھیل کھیلتے ہیں۔

پاکستانی گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا۔ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

loading...

سلمان خان کی ’ملال‘ کی ہیروئن شرمین سیگل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

مومنہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُن کے خیال میں دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل کر سحری تک جاگنے کا بہترین طریقہ ہے’۔ ہاتھوں میں ریکٹ لی تصویر کے ساتھ مومنہ نے لکھا کہ یہ طریقہ میرے دوستوں کی بدولت دریافت ہوا۔

اسی میں مومنہ نے اپنے مداحوں کو چلینج بھی دیا کہ وہ اگر تصاویر میں موجود لوگوں کو پہچان لیں گے تو انہیں گلوکارہ کے ساتھ ریکٹ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا، مگر انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ پیش کش بس مذاق کی حد تک محدود ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں