ملکی معاشی صورت حال پرغور کے لیے اپوزیشن جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں جمع

اپوزیشن جماعت

اسلام آباد: ملکی معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کے لیے اپوزیشن جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں جمع ہو گئی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں افطار ڈنر کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کا وفد افطار ڈنر میں شرکت کے لیے شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں زرداری ہاؤس پہنچ گیا ہے، وفد میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہیں۔افطار ڈنر میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کا دفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات متوقع نہیں ہے۔

موجودہ معاشی بحران حکومتی بحران نہیں بلکہ یہ قومی بحران ہے، جاوید اقبال

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

loading...

محمود اچکزئی افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوں گے

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہونا تھا تاہم ان کی کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز چھوٹ گئی جس کے بعد اب وہ اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کریں گے۔

محمود خان اچکزئی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کو اپنی جگہ افطار میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

پاکستانی عوام ان لوگوں کی چالوں کو سمجھتے اور عمران خان کے ساتھ ہیں: فردوس عاشق

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حق اور سچ اور دوسری طرف جھوٹ ہے، یہ لوگ کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان لوگوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ لوگ ہی قوم کو مقروض کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کی چالوں کو سجھتے ہیں، پاکستانی عوام عمران خان اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

مریم نواز نے حمزہ کو سائیڈ لائن کر دیا

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ن لیگ شریفوں کی ذاتی جائیداد تک محدود ہو گئی ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ شریف خاندان میں میرٹ کا تصور تک موجود نہیں ہے، حمزہ شہباز کی 20 سالہ سیاسی جدوجہد ضائع ہو گئی، مریم نواز نے حمزہ کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں