امریکہ اور بھارت کی تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی

بھارت

نئی دلی: ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پر تناؤ کے شکار بھارت نے جواباً 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیئے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے امریکہ کے بادام، اخروٹ اور سیب سمیت 28 درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس کی شرح پر اضافہ کردیا، بھارت کیلی فورنیا کے بادام اور واشنگٹن کے سیبوں کی دنیا بھر میں دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں امریکہ سے درآمد ہونے والی 28 اشیاء پر ڈیوٹی ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پہلی فہرست میں 29 اشیاء تھیں تاہم بعد میں کیکڑے کی ایک قسم کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی مراعات کی حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارت میں لیچی کھانے سے ہلاک بچوں کی تعداد 100 ہوگئی

واضح رہے کہ یکم جون کو امریکہ نے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی حیثیت کو ختم کردیا تھا جس پر بھارت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس بھی اسی تناظر میں عائد کیا گیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں