انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر 3 سال میں کتنے پیسے کمائے ؟

انضمام الحق

کراچی: انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیاہے تاہم اب معلومات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اپنے تین سالہ دور میں پی سی بی سے اپنی خدمات کی چھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انضمام الحق نے اپریل 2016 میں چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالی، ورلڈ کپ کے پیش نظر ان کے معاہدے میں 3ماہ کی توسیع ہوئی، انھیں 12 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ دیگر مراعات دی گئیں.

معاہدے کے تحت انضمام کو ٹیم کی کسی سیریز میں فتح پر معاوضے کا 25 فیصد اور آئی سی سی ایونٹ جیتنے پر 100 فیصد حصہ ملتا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی پر انھیں حکومت سے بھی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی تھی، یوں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 6 کروڑ روپے سے زائد ان کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئے۔

انضمام پر سب سے زیادہ تنقید بھتیجے امام الحق کو دیگر کھلاڑیوں پر فوقیت دے کر قبل از وقت قومی ٹیم میں شامل کرنے پر ہوئی، بعد میں بھی ان پر الزام لگتے رہے کہ وہ امام کا کیریئر بنانے کیلئے مختلف جوڑتوڑ کرتے رہے۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں