آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (19th July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

19جولائی جمعہ۔ بعض امور میں مقابلے کا رجحان رہے گا۔ سفری کاموں سے فائدہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ کاروباری مصروفیات میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ ایسے میں آرام کے لےے وقت ضرور نکالیں۔

ثور

19جولائی جمعہ۔ مالی معاملات میں دلچسپی رہے گی۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ بچت سکیموں میں رجحان ہو گا۔ اہم خبریں ملیں گی۔ حالات میں بہتری آئے گی۔

سرطان

19جولائی جمعہ۔ دوسروں سے وابستہ بعض امیدیں پوری ہونے کا امکان ہے۔ تخلیقی کاموں کے مواقع ملیں اور رومانس کا موقع ملے۔ صحتمند تفریح کا حصول ممکن ہو۔ سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

اسد

19جولائی جمعہ۔ مشترکہ مفاد کے کام میں حصہ لے سکیں گے۔ کاروباری امور میں محتاط رہیں۔ معاملات طے کرتے وقت سیاسی حکمت عملی اختیار کریں۔ شریک کار کیساتھ اہم معاملات طے کر سکیں گے۔

سنبلہ

19جولائی جمعہ۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی۔ وفادار محبوب کی رفاقت جیسے متعدد خوشی کے لمحات میسر آئیں گے جسمانی طاقت اور فنی قابلیت کی بدولت ذمہ دارانہ عہدہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

میزان

loading...

19جولائی جمعہ۔ شراکت داری میں کےے گئے معاہدے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ اس دوران غفلت سے کام نہ لیں۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔ اپنے خیالات کے اظہار کیلئے بہترین دن ہے۔

عقرب

19جولائی جمعہ۔ اندرون خانہ مصروف رہیں گے۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اس دوران حاضر دماغی سے کام لیں۔ کوئی بھی قدم جلد بازی میں نہ اٹھائیں۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔

قوس

19جولائی جمعہ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ حقیقت سے بڑھ کر ظاہر کرنے کی کوشش، سیر و سیاحت سے نت نئے آئیڈیاز آ سکیں گے اور مقاصد کے حصول کے لےے رسک لے سکتے ہیں۔

جدی

19جولائی جمعہ۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مل جل کر کام کرنیکا موقع ملے گا۔ دوسرے آپ کی شخصیت سے متاثر ہوں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔

دلو

19جولائی جمعہ۔ بچوں کے ہمراہ کسی تاریخی مقام کی سیر کو جا سکیں گے۔ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور میں غفلت نہ برتیں۔ مخلص احباب کے ساتھ اپنے مسائل کے متعلق تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

حوت

19جولائی جمعہ۔ دوستوں کے ساتھ اجتماعی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کسی دوست کا تعاون حاصل رہے گا۔ کاروباری حلقوں میں آپ کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے گا۔ سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں