نواز شریف کی لندن جانے کی تیاریاں مکمل، ایئر ایمبولینس لاہور ایئرپوٹ پہنچ گئی

نواز شریف

لاہور: نواز شریف کے علاج کے لیے لندن جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ایئر ایمبولینس لاہور ایئرپوٹ پہنچ گئی، نواز شریف صبح 10 بجے جاتی امراء سے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دیدی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف صبح 10 بجے جاتی امراء سے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

قائد مسلم لیگ ن کو کاررواں کی صورت میں ایئر پورٹ لے جایا جائے گا جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہوں گے۔ قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس بھی ہمراہ ہوگی۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں