آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (19th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
19نومبر منگل۔

حمل
کام کی زیادتی رہےگی۔ محنت و لگن کا باعث ہو گی۔ مصروفیت میں کمی اور صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ ملازم پیشہ افراد کام کے اوقات میں اجنبی افراد سے محتاط رہیں۔ ساتھی ورکرز کیساتھ ماحول خوشگوار رہے گا۔

ثور
اپنے حالات کو عملی شکل دینے کا موقع ملے گا۔ ذاتی امور میں بہتری آئے گی۔ مالی معاملات درپیش رہیں گے۔ آج کا دن خاصی عزت و شہرت کا حامل ہوگا۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔

جوزا
دوسروں کا تعاون حاصل کرنے کےلئے صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے گا جس سے آپ اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔

سرطان
شراکتی کام یا شادی وغیرہ کیلئے مثبت دن ہیں۔ ذہن منتشر رہے گا ۔ نصیب یاوری کر سکے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا اور بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکے گا۔

اسد
سفر کرنا سود مند رہے گا۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔

سنبلہ
دور کے لوگوں سے رابطہ ہو سکے گا۔ اچھی خبریں سنیں گے۔ خوش اخلاقی میں اضافہ ہوگا۔ کاروباری معاملات اور کیرئیر متاثر ہو سکتا ہے۔ کیرئیر میں بہتری ہوگی۔ والدین کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔

میزان
خاص مقاصد کے تھت کیا جانے والا سفر مفید رہے گا۔ ذہن پر سکون رہے گا۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔

عقرب
مالی پوزیشن مستحکم رکھنے کیلئے محنت و لگن کی ضرورت ہو گی۔ صحت بہتر رہے گی۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔

قوس
سفر پیش آنےکا امکان ہے۔ تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ آمدن کے علاوہ مثبت مذاکرات ہو سکیں گے۔ کاروباری معاہدے بھی ہو سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

جدی
حساس نوعیت کے معاملات میں غافل نہ ہوں۔ خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔ اخراجات میں اضافہ ممکن ہے۔ تمام تر توجہ کام پر مرکوز رہے گی۔ بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

دلو
گھریلو امور میں رجحان ہو گا۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ جس سے ڈپریشن میں کمی آئے گی۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

حوت
دور کے لوگوں سے رابط ہو سکے گا۔ اچھی خبریں سنیں گے۔ کاروباری معاملات بھی اطمینان بخش رہیں گے۔ نصیب یاوری کر سکے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔

(Visited 331 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں