ہالی ووڈ کے مشہور کرداروں کے پیچھے آوازیں کس کی ہیں؟

ہالی ووڈ

کیا آپ جانتے ہیں کہ مولان، نیمو، انگریڈیبلز سمیت کئی مشہور اور لازوال اینی میٹڈ کرداروں کے پیچھے کن اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ؟

نہیں تو چلیں ہم آپ کو ان کچھ چیدہ چیدہ فلموں میں ان آواز کا جادو جگانے والے کرداروں کے بارے میں بتاتے ہیں، جنہوں نے اپنی آواز سے ان کرداروں میں جان بھری۔

سال 2004 میں ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم انگریڈیبلز میں باب پار کے کردار کے پیچھے گریگ ٹی نیلسن کی آواز تھی۔ اسی فلم میں ہیلن پار یعنی ایلسٹی گرل کے کردار میں ہولی ہنٹر نے اپنی آواز کا جادو شامل کیا۔

معروف فلم فروزن میں لوسیئس کے کردار میں سیموئل جیکسن نے اپنی آواز کا تڑکا لگایا۔

ایک بھالو کے کردار کے گرد گھومتی فلم پیڈنگٹن میں بین وشہا کی آواز کا شامل کیا گیا۔

عہد حاضر میں ہر بچی کی خوابوں کی شہزادی پرنسز ایلسا کی آواز کے پیچھے ایڈینا مینزل تھیں۔

نام سے خوفناک مگر کردار میں مزاحیہ ڈریکولا کے کردار میں ایڈم سیڈلر نے لوگوں کو تفریحی فراہم کی۔

معروف فلم شریک میں مرکزی کردار میں مائیک میئر نے اپنی آواز کا تڑکا لگایا، جب کہ اسی فلم میں موجود پرنسز فیونا کیلئے خوبصورت کیمرون ڈی ایز نے اپنی آواز کا پیش کیا۔

فلم میں شامل بظاہر معصوم نظر آنے والی بلی کو شہرہ آفاق اداکار اینٹونیو برینڈرس نے اپنی آواز دی۔ اسی فلم میں موجود گدھے کا کردار تاہم معروف کامیڈین ایڈی مرفی کے حصے میں آیا۔

آپ سب ہی لوگ الادین کے جینی سے تو واقف ہی ہونگے؟۔ تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس خوبصورت کردار کے پیچھے آواز کس کی تھی؟ جی ہاں آنجہانی اداکار روبی ولیمز نے اپنی آواز سے اس کردار کو امر کیا۔ جب کہ الا دین کیلئے اسکاٹ وینگر کی آواز کا انتخاب کیا گیا۔ جیسمین کی آواز میں لینڈا لارکن نے اپنی خدمات پیش کیں۔

کنگ فو پانڈہ کے پو کو جیک بلیک نے اپنی آواز دی۔

خوبصورت جذبات کی عکاسی کرتی اپ میں کارل فیڈرکسن کے کردار کو ایڈ ایسنر نے اپنی آواز دی۔

فلم ٹوآئے اسٹوری میں ووڈی کے کردار کے پیچھے لیجنڈ ٹام ہینکس کی آواز ہے۔

جب کہ بچپن کی مشہور فلم لاین کنگ کے سمبا کو میتھیو براڈرک کی آواز نے ہمیشہ کیلئے امر کیا۔

ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے چوتھی شادی کا فیصلہ کرلیا

سال 2011 میں ریلیز ہونے والی کارز میں خوبصورت چمماتی اور بولتی لال گاڑی نے اون ولسن کی آواز میں باتیں کیں۔

خوبصورت ننھی منی چھوٹی سے مچھلی نیمو کے کردار کو ایلگزینڈر گولڈ نے اپنی آواز سے بچوں میں مقبول بنایا۔

حد تک نگاہ تک نظر آتے ڈیزنی پرنسز ری پنزل کے خوبصورت نازک کردار میں اپنی آواز سے جان ڈالنے والی مینڈی مور ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں