آپ کا دن کیسا گزرے گا ؟ (20th April 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

حمل

20اپریل ہفتہ۔ بیرون ملک سے عزیز رشتہ داروں کی کوئی اچھی خبر مل سکے گی۔ نئے شادی شدہ افراد کا کیرئیر بہتر ہو سکے گا۔ سرکاری محکمے سے متعلقہ کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔

ثور

20اپریل ہفتہ۔ گھر کی سجاوٹ سے متعلق اقدامات کر سکیں گے۔ ازدواجی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ دوستوں اور رشتہ داروں کا بھرپور تعاون حاصل رہیگا۔

جوزا

20اپریل ہفتہ۔ قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ گھریلو مصروفیات میں کافی حد تک کمی آنے کا امکان ہے۔

سرطان

20اپریل ہفتہ۔ دن ہنسی خوشی اور خوش و خرم گزرے گا۔ ساتھی کارکن ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے جس سے آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔

اسد

20اپریل ہفتہ۔ غیر ذمہ دار افراد پر بھروسہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے لہٰذا جو کام بھی کریں اُس میں محنت ضرور شامل کریں۔

سنبلہ

20اپریل ہفتہ۔ خیراتی کاموں پر زور رہے گا۔ کارکن ساتھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں پہل کریں اور جدت پسندی پر زور دیں یہ وقت آپ کے لئے کچھ کر گزرنے کا ہے۔

میزان

20اپریل ہفتہ۔ اخراجات پر قابو پانا بہتر رہے گا ورنہ مالی پریشانی ہو سکتی ہے۔ گھریلو چیزوں کی درستگی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔

عقرب

20اپریل ہفتہ۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔

قوس

20اپریل ہفتہ۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔

آپ کا دن کیسا گزرے گا ؟ (19th April 2019)

جدی

20اپریل ہفتہ۔ محبت اور رومان میں استحکام رہے گا۔ دونوں پارٹیاں اپنے وعدوں کا پاس رکھیں گی۔ اپنے راز میں کسی کو شریک نہ کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔

دلو

20اپریل ہفتہ۔ نیا کاروبار شروع کرنا فائدہ مند رہے گا۔ کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کئی کام التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ پریشانی کا اندیشہ ہے۔

حوت

20اپریل ہفتہ۔ زیر مطالعہ کتابوں سے جوش و ولولہ ابھرے گا۔ ذہنی تجسس سے بھرپور کام لیں۔ مل کر معمہ حل کرنے سے تعلق بڑھے گا۔ رات کے خواب کی تعبیر ضرور معلوم کریں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں